آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا چاہتے ہیں،کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا‘ اسپیکر پنجاب اسمبلی
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے مل کر محنت کر نا ہو گی‘ رانا محمد اقبال
بدھ 16 مارچ 2016 20:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) اسپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں نے کہاہے کہ ہمیں کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے مل کر محنت کر نا ہو گی،ہم آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا چاہتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،صوبہ میں دیہی ترقی پروگرام کے تحت سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
لوگوں کو روز گار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں،بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبے لگا ئے جا رہے ہیں،اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں سے تمام صوبے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ضلع قصور کے مختلف چکوک میں واٹر سپلائی اور نکاسٗی آب کی متعدد سکیموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
دینہ ناتھ میں واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر رانا محمد اقبال خاں کو پھولوں کے ہارپہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے زبردست استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو اﷲ تعالی نے لازوال قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ ہمیں ان وسائل سے استفادہ کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ علاقہ کی محرومیوں کو ختم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔حکومت تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے کر ایک صحت مند او مہذب معاشرے کی تعمیر کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف بلا تفریق عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے مفت علاج معالجے، اپریشن اور میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.