وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ جرگہ کے مطالبات کی حمایت کر دی ، ارکان کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کا وعدہ کیا ہے آنے والے صوبائی اور مرکزی بجٹ میں ملاکنڈ کی ترقی کے لیے رقم مختص کی جائے ،جرگہ اس کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا
ا عت اسلامی پاکستان کے امیرسینٹر سراج الحق کی پریس کانفرنس
جمعرات 17 مارچ 2016 20:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) جما عت اسلامی پاکستان کے امیرسینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ملاکنڈ جرگہ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اس کے ارکان کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کا وعدہ کیا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آنے والے صوبائی اور مرکزی بجٹ میں ملاکنڈ کی ترقی کے لیے رقم مختص کی جائے جرگہ اس کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔
وہ جمعرات کے روز المرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،جنرل سیکرٹری عبدالواسع ، ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ یعقو ب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختون خوا پچھلے کئی سال سے دہشت گردی اور پھر فوجی آپریشنوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے اور پورے ڈویژن میں 70ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ مسلسل زلزلوں اور سیلابوں کی وجہ سے یہاں کا معاشی انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.