پاکستان ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جس کے پاس اپنی آبادی کے تمام ضروری کوائف پر مبنی ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہے‘نادرا ڈیٹا بیس قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے انتہائی جامع اور ترقی یافتہ ڈیٹا بیس پروگرام ترتیب دیا ہے‘ڈیجیٹل تصویر اور ہاتھ کی تمام دس انگلیوں کے نشانات شامل ہیں‘بھارت نے پاکستان کی تقلید کی‘پاکستان نے اپنا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس 2007ء میں بھارت نے 2010ء میں شروع کیا‘
قومی ڈیٹا بیس کے ادارے نادرا کے سابق سربراہ طارق ملک کی ”وائس آف امریکہ“ کے ٹی وی شو میں بات چیت
ہفتہ 19 مارچ 2016 15:24
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) قومی ڈیٹا بیس کے ادارے نادرا کے سابق سربراہ طارق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جس کے پاس اپنی آبادی کے تمام ضروری کوائف پر مبنی ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہے‘نادرا ڈیٹا بیس قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے انتہائی جامع اور ترقی یافتہ ڈیٹا بیس پروگرام ترتیب دیا ہے‘ڈیجیٹل تصویر اور ہاتھ کی تمام دس انگلیوں کے نشانات شامل ہیں‘بھارت نے پاکستان کی تقلید کی‘پاکستان نے اپنا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس 2007ء میں بھارت نے 2010ء میں شروع کیا‘آبادی کے انفرادی کوائف پر مبنی ڈیٹا بیس کا نظام کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘نادرا نے ووٹر لسٹیں اپ ڈیٹ کیں تو پتا چلا کہ 8 کروڑ میں سے 3 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا اندراج درست نہیں تھا‘ 3 کروڑ 60 لاکھ افراد کے ووٹ کا اندراج نہیں تھا‘پہلے عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن دو ہزار مقامات پر ووٹر لسٹیں آویزاں کر دیتا تھا لیکن نادرا نے یہ سہولت فراہم کی لوگ اپنا ووٹ اپنے اسمارٹ فون پر بھی چیک کرسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.