پی ٹی آئی کا این اے122میں ووٹوں کے ردو بدل کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن سے دوبارہ رابطہ
11مئی 2013کے بعد نئے ووٹوں کے اندراج ، اخراج و ٹرانسفر کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں‘عبدالعلیم خان کا خط میں مطالبہ
جمعہ 25 مارچ 2016 18:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر این اے122میں ووٹوں کے رو بدل کے مکمل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر نے رابطہ کیا ہے اور عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2016کو چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کے احکامات کے مطابق 11مئی 2013کے عام انتخابات کے بعد حلقہ این اے122میں نئے ووٹوں کے اندراج و اخراج اور ٹرانسفر کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں جن میں ڈیتھ سرٹیفیکیٹس ، شناختی کارڈ کی کاپیاں اور ووٹوں کے ٹرانسفر کی تحریری درخواستیں بمعہ بیان حلفی شامل ہیں خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19اے کے تحت پیٹشنر کا حق ہے کہ این اے122کے 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن کے بارے میں تمام معلومات دی جائیں لیکن بارہا رابطہ کرنے اور 2ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باجود الیکشن کمیشن آفس لاہور اس ضمن میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا رہا اس لیے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے خود الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل نہ ہونے پر دوبارہ درخواست دائر کر دی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد،گیس لیکیج سے دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی
-
اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.