آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کی پیش گوئی

اتوار 27 مارچ 2016 11:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے ، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے پٹن میں 17 ملی میٹر، کالام میں 06، بالاکوٹ میں04، مالم جبہ میں ایک اور گلگت بلتستان کے شہروں استور میں07، گوپس میں 05، بونجی میں03، سکردو میں 02 اور گلگت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :