گلشن اقبال پارک لاہور میں معصوم شہریوں پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ
لاہور پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے اور لگتا ہے دہشت گرد کراچی کے بعد اب لاہور کو نشانہ بنا رہے ہیں تا کہ پاکستان کی معیشت کو مزید کمزور کر سکیں، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس
پیر 28 مارچ 2016 18:25
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) تاجر برادری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اجلاس میں گلشن اقبال پارک، لاہور میں معصوم شہریوں پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی جس میں تقریبا70افراد شہید ہوئے اور 250 سے افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہمارا مذہب اس طرح کے بہیمانہ اقدامات کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے مرحومین کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یانی کیلئے دعا کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ان حالات میں دہشت گردوں کی طرف سے ردعمل کا ہر وقت خدشہ رہتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام پبلک مقامات، مارکیٹوں، سکولوں و کالجوں اور دیگر اہم مقامات سمیت پورے ملک میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.