ریڈ زون،ڈی چوک میں ہر قسم کے جلسے،دھرنے پر پابندی کا اعلان
دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا،قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائیگا اب تک ایک ہزار 70 لوگ گرفتار ہیں سیف سٹی کیمرے توڑنے، فائربریگیڈ گاڑیوں کو آگ لگانے، میٹرو اسٹیشن تباہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس
بدھ 30 مارچ 2016 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ریڈ زون اور ڈی چوک پر سیاسی ومذہبی سمیت ہر قسم کے جلسے اور دھرنے پر پابندی کا اعلان کردیاہے ، دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اب تک ایک ہزار 70 لوگ جڑوا ں شہروں میں گرفتار ہیں تاہم جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی انہیں رہا کردیا جائے گا اور دیگر افراد جنہوں نے سیف سٹی کے لاکھوں روپے کے کیمرے توڑے، فائربریگیڈ گاڑیوں کو آگ لگائی، ریلوے ٹریک توڑے، سرکاری اہلکاروں پر حملے کیے اور میٹرو کے اسٹیشن کو تباہ کیا ان سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرانے پر اہم شخصیات کا مشکور ہوں جب کہ دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ 5 بجے دھرنے کے خلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا لیکن کچھ قابل احترام شخصیات کی مداخلت پر معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوگئے اور دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر ان کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات کے لیے کوئی حکومتی شخصیت یا وزیرمذاکرات کے لیے ڈی چوک نہیں گیا، مظاہرین نے اپنی خواہش پر حکومتی وفد سے ملاقات کی اور ان مذاکرات میں دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ جنرل ضیا کے دور سے ریڈزون کو جلسے گاہ کا مقام بنادیا گیا اور 2014 میں بھی سیاسی دھرنا ہوا اور آج بھی مارچ کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لیے اس علاقے کو بطور جلسہ گاہ استعمال کرنے کے لیے فوری طور پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور کسی کو بھی جلسہ یا سیاسی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر مظاہرین ریڈزون تک جانے پر بضد ہوں تو ان کو روکنے کے لیے بھی پولیس کو اپنی رٹ قائم کرنے کیلیے کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں جب کہ ہم اس معاملے کو ایوان میں لے کر بھی جائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جس شخص نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور اب تک ایک ہزار 70 لوگ صرف راولپنڈی میں گرفتار ہیں لیکن جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی انہیں رہا کردیا جائے گا اور دیگر افراد جنہوں نے سیف سٹی کے لاکھوں روپے کے کمیرے توڑے، فائربریگیڈ کو آگ لگائی، ریلوے ٹریک توڑے، سرکاری اہلکاروں پر حملے کیے اور میٹرو کے اسٹیشن کو تباہ کیا ان سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.