محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

جمعہ 1 اپریل 2016 17:46

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں ہفتہ اوراتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم مالاکنڈ ہزارہ، پشاور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ،ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی، اسی طرح گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت:شہید بینظیر آباد41، پڈعیدن 40، حیدرآباد 39،مٹھی38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :