جنوبی چین میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشن گوئی

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں کیلئے طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے بلیوالرٹ جاری کر دیا ہے ، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو ہیبائی، گاؤژو، انہوئی، ہونان، جیانگژی صوبوں میں 50سے 120ملی میٹر طوفانی بارش کا امکان ہے جبکہ ہفتے کی سہ پہر سے اتوار تک گاؤ ژ و ،چانگ کنگ ، ہونان ، ہیبائی ، جیانگژی ، ژی جیانگ اور انہوئی میں گرج چمک کے ساتھ طوفان یا ژالہ باری کا امکان بھی ہے ، ان علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :