لاہور اور گردونواح میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

بدھ 6 اپریل 2016 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) لاہور اور گردونواح میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔گزشتہ روز صبح سے ہی لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹاوں کے بعد ہلکی بارش نے موسم کو ایک بار پھر تبدیل کر دیاہے۔

(جاری ہے)

لاہو ر سرگودھا سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی جاتے جاتے پھر لوٹ آئی ہے اور موسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :