بلاول بھٹو کاآزاد کشمیر انتخابات میں خود الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ
الیکشن مہم کا آغاز کوٹلی سے کرنے کا فیصلہ،بلاول الیکشن مہم کے دوران پورے آزاد کشمیر کے دورے کریں گے،ذرائع
جمعرات 14 اپریل 2016 22:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لئے خود الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا الیکشن مہم کا آغاز کوٹلی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے زرداری ہاؤس ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات 2016 کے لئے خود الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ الیکشن مہم کے دوران پورے آزاد کشمیر کے دورے کریں گے ذرائع کے مطابق مہم کا آغاز الیکشن شیڈول کے فوراً بعد کوٹلی سے کیا جائے گا انہوں نے یہ فیصلہ گزشتہ روز پارلیمانی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کی قیادت کو پانامہ لیکس کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.