پاناما لیکس معاملہ ، نوازشریف حکومت سے متعلق فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، امریکہ
جمعہ 15 اپریل 2016 11:29
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ حکومتوں کا ذاتی معاملہ ہے، وزیراعظم نوازشریف کے مستقبل کا فیصلہ کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے، جمہوری حکومت کے منتخب وزیراعظم کے متعلق فیصلہ اس کی عوام ہی کرے تو بہتر ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ ہمیشہ کرپشن اور اس کے نقصانات پر واضح موقف اختیار کیا ہے کہ کرپشن سے دہشت گردی کو بھی فروغ ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے متعلق فیصلہ مقامی حکومتوں کو ہی کرنا ہے، اسی طرح نواز شریف حکومت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت بھی کہہ چکی ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں پیش رفت چاہتا ہے تاہم اگر طالبان سے مسلح جدوجہد کا راستہ نہ چھوڑا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا انتہاپسندی اور کرپشن کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھتا ہے، افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، افغان مفاہمتی عمل کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان اور امریکا دہشت گردوں کو برداشت نہیں کرسکتا، پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر امریکا کو اطمینان ہے، پاکستان دہشت گردوں کے گروپس کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.