آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 20 اپریل 2016 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،بالائی پنجاب اورژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہووٴں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا.سب سے زیادہ بارش دیر16، کالام 08، بالاکوٹ06، میرکھانی05، سیدوشریف04، لویردیر، پاراچنار02،دروش01۔

ژوب07۔ سرگودھا06، نورپورتھل04، ملتان03، سیالکوٹ(سٹی02، ائیرپورٹ01)، جھنگ، گجرات، جوہرآباد، 02لاہور، بھکر اور منڈی بہاولدین01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو 40، شہید بینظیر آباد ، حیدرآباد 39، میرپورخاص، سبی، تربت اورمٹھی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔