پنجاب میں عالمی سطح پر ہونے والی پولیو کی ویکسین کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل
25 اپریل کے بعد عالمی ہدایات کے مطابق پاکستان سے بھی ٹرائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین کا سٹاک ختم کر دیا جا یگاا،اسکی جگہ بائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین 2 اقسام کے وائرس کے خلاف ویکسین ہر جگہ استعمال کی جائیگی‘ ڈاکٹر منیر احمد کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلہ
بدھ 20 اپریل 2016 18:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پنجاب میں عالمی سطح پر ہونے والی پولیو کی ویکسین کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 25 اپریل کے بعد عالمی ہدایات کے مطابق پاکستان سے بھی ٹرائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین (تین اقسام کے وائرس کے خلاف) کا سٹاک ختم کر دیا جا ے گااور اس کی جگہ بائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین 2 اقسام کے وائرس کے خلاف ویکسین ہر جگہ استعمال کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈا ئریکٹر توسیعی پرگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر منیر احمد کی سربراہی میں گزشتہ روز حکومتی ماہرین اورعالمی ادارہ صحت ، یو نیسف اور بین الاقوامی اداروں کے تیکنیکی ماہرین کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کولڈ رومز ، تمام ای پی آئی مراکز (پرائیویٹ یا سرکاری)، پولیو سرٹیفیکیشن سنٹرز اور گزر گاہوں پر قا ئم سنٹرز اور ٹیموں میں مو جود tOPV کے سٹاک کے معا ئینے کے لیے جامع پلان کو حتمی شکل دی گئی۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.