راولپنڈی،دربار اقدس سرکار دھنی پیر شہید کی سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر

پیر 25 اپریل 2016 21:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) دربار اقدس سرکار دھنی پیر شہید کی سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات دربار موڑی سیداں لہتراڑ ڈھلہ کنی گلی میں اختتام پذیرہو گئیں۔اس پر ملک کی سلامتی استحکا م و ترقی کی دعائیں مانگی گئیں۔ خادم پیر بابا حاجی محمد اقبال امین دھنیال نے جد امجد قوم دھنیال سرکارحضرت دھنی پیر شہیدکے سالانہ عرس کے موقع پر چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور فاٹا سے بڑی تعداد میں عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اولیا اﷲ کا پیغام انسانیت کی فلاح اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے ان کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ہمیں اپنی زندگی ان کے بتائے ہوئے راستے پر بسر کرکے اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ ظہیر دھنیال ، راجہ تصور دھنیال، راجہ سائیں عابد دھنیال، راجہ ظفر ایوب دھنیال، راجہ ذولقرنین دھنیال چیئرمین یونین کونسل چراہ ، راجہ خرم نواز دھنیال چیئرمین یونین کونسل تمیر، راجہ زاہد دھنیال چیئرمین یونین کونسل کرپا، راجہ قیصرغفاردھنیال چیئرمین یونین کونسل پنڈ بگوال، راجہ ناصر دھنیال، راجہ آفتاب دھنیال، راجہ ارسلان حیدر دھنیال، راجہ محمد ہارون دھنیال، راجہ کامران دھنیال، حاجی راجہ محمد منیر دھنیال، راجہ حبیب نمبردار، راجہ جاوید، راجہ حاجی محمد طارق دھنیال، راجہ امجد، راجہ ظریف، راجہ مرتضے دھنیال، راجہ عبرت حسین دھنیال، راجہ سجاد دھنیاں ، راجہ محمود دھنیال ، راجہ حاجی لیاقت دھنایل اور راجہ ابرار حسین نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ علاقے میں دربار سرکار دھنی سے روحانی فیض عام کیا جائے گا اور علاقے میں دینی تعلیم کے فروغ کے سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

عرس مبارک کے موقع پر قرآن خوانی، نعت اورذکرالہی اور درود شریف کی محفل منعقد ہوئی اور سرکارحضرت دھنی پیر کی تعلیما ت پر روشنی ڈالی گئی اور محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :