محکمہ موسمیات کی آئندہ چار روز تک لاہور کا موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

منگل 26 اپریل 2016 13:31

لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) )محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز تک صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، اتوار کو درجہ حرات 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کی تپش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آئندہ چار روز لاہور کا موسم خشک اور گرم رہے گا ۔ اتوار کو درجہ حرات 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا ۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا ۔ نو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :