آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

منگل 26 اپریل 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء ) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، تاہم آج(رات) مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویڑن،اسلام آباد،بالائی فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے.بدھ کے روز ملک کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن،گلگت بلتستان،کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے.گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔جبکہ کالام 13، پارہ چنار، مظفرآباد 04، چترال 02 اور مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کییگئیسب سے زیادہ درجہ حرارت:جیکب آباد44، شہید بینظیر آباد،سکھر 43، میرپور خاص، دادو، سبی، لاڑکانہ، رحیم یار خان، پڈعیدن، چھور میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصًا پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں ۔

متعلقہ عنوان :