سینیٹر سراج الحق سے خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کا ٹیلیفونک رابطہ

پانامہ لیکس پر اپوزیشن کی طرف سے متفقہ ٹرمز آف ریفرنس لانے پر تبادلہ خیال

منگل 26 اپریل 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو فون کیا اوردونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی طرف سے متفقہ ٹرمز آف ریفرنس لانے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

متفقہ ٹی او آرز کیلئے 2مئی کو اسلام آبادمیں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوگا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ موقف کی ضرورت پر ضرور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی دولت کی واپسی اور لٹیروں کے احتساب کیلئے جو کچھ بن پڑا کریں گے ۔