آرمی چیف کا فوج سے احتساب کا آغاز تاریخی ،جراتمندانہ اقدام ہے، پروفیسر راجہ محمد اسلم خان
صدر، وزیراعظم، سیاسی قائدین کرپشن کا خاتمہ کر کے جعلی کی بجائے اصل جمہوری نظام بحال کریں،عدالتی نظام میں فوری اصلاحات نافذ کی جائیں قومی نمائندوں کو ہر تین سال بعد عوام سے اعتماد کا ووٹ لینے کا پابند بنانے کیلئے قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں ،حکومت خود اختیاری کے تمام اداروں کی میعاد پانچ سال سے کم کر کے تین سال کی جائے ، مزدوروں کی کم از کم مزدوری 20 ہزار روپے مقرر کی جائے، چیئرمین حق پاکستان پارٹی کا مطالبہ
جمعرات 28 اپریل 2016 17:29
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) حق پاکستان پارٹی کے چیئرمین پروفیسر راجہ محمد اسلم خان نے آرمی چیف کے فوج سے احتساب کے آغاز کو تاریخی اور جراتمندانہ قدم قرار دیتے ہوئے صدر ، وزیراعظم ودیگر سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے جعلی جمہوری نظام کی بجائے اصل جمہوری نظام کو بحال کیا جائے، عدالتی نظام میں فوری اصلاحات کا نفاذ عمل میں لایا جائے ،قومی نمائندوں کو ہر تین سال بعد عوام سے اعتماد کا ووٹ لینے کا پابند بنانے کیلئے قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں ،حکومت خود اختیاری کے تمام اداروں کی میعاد پانچ سال سے کم کر کے تین سال کی جائے ، مزدوروں کی کم از کم مزدوری 20 ہزار روپے مقرر کی جائے۔
حق پاکستان پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی چیئرمین پروفیسر راجہ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا فوج سے احتساب کا آغاز تاریخی اور جراتمندانہ اقدام ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے جعلی جمہوری نظام کی بجائے اصل جمہوری نظام کو بحال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں فوری اصلاحات کا عمل نافذ کیا جائے اور اسے اس قابل بنایا جائے جس سے عوام کو نہ صرف انصاف لازمی ملے بلکہ ملتا ہوا نظر بھی آئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کے علاوہ قومی اسمبلی، تمام صوبائی اسمبلیوں اور حکومت خود اختیاری کے تمام اداروں کی میعاد پانچ سال سے کم کر کے تین سال کردی جائے تاکہ قوم کے تمام چھوٹی بڑی سطحوں کے نمائندے ہر تین سال بعد قوم کے پاس نئے سرے سے اعتماد کا ووٹ لینے کے پابند ہوسکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.