دنیا کی کوئی طاقت تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتی ، حکمرانوں کی کر پشن ہی انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے ‘ چوہدری محمدسرور
ہفتہ 30 اپریل 2016 16:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن ہی انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے،کر پشن سے چھٹکارے کے بغیر جمہو ریت کی مضبوطی ممکن نہیں ،اگر اپوزیشن کو دھمکیاں دیکر پانامہ لیکس کے معاملے سے خود کو بچا نہیں سکیں گے ، دنیا کی کوئی طاقت تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتی اور آج (اتوار ) لاہور میں تحر یک انصاف کا جلسہ ثابت کر دیگا کہ عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہے اور یہ جلسہ حکمرانوں کی پا لیسوں کیخلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہوگا ۔
وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف عوام دوست پا لیسوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے مقبول اور طاقتوار سیاسی جماعت بن چکی ہے اور کر پشن کیخلاف عمران خان نے جس جد وجہد اور تحر یک کا آغاز کیا ہے وہ آج پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں کر پشن کیخلاف ایک ہو چکیں ہیں اس لیے حکمرانوں کو ہر صورت اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.