
پانامالیکس کے اِنکشافات کے بعد وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں،جس تحقیقاتی کمیشن کے ارتقاء سے پہلے ہی سوالیہ نشانات اْٹھ جائیں تو اْسکی افادیت کیاباقی رہ جاتی ہے،حکومت میں سیاسی پختہ سوچ اور بالغ النظری رکھنے والے مشیروں اوروزراء کی کمی ہے ، سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی کی صحافیوں سے ٹیلی فون پربات چیت
ذیشان حیدر
پیر 2 مئی 2016
17:59
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ پانامالیکس کے اِنکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف اخلاقی طور پر اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے،جس تحقیقاتی کمیشن کے ارتقاء سے پہلے ہی سوالیہ نشانات اْٹھ جائیں تو اْسکی افادیت کیاباقی رہ جاتی ہے،حکومت میں سیاسی پختہ سوچ اور بالغ نظری رکھنے والے مشیروں اوروزراء کی کمی ہے،اْس وقت تک میاں نواز شریف کواپنا وزیراعظم پاکستان کا عہدہ بھی چھوڑ دینا چاہئے جب تک اْن پر لگا یہ داغ صاف نہ ہو جائے۔
وہ پیر کو اوکاڑہ کے سنیئر صحافیوں سے ٹیلی فون پربات چیت کر رہے تھے۔سردار آصف احمد علی نے کہا کہ نواز شریف ابھی تک سیاسی طورپر نا بالغی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ نت نئے بحرانوں کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
لگتا ہے کہ حکومت میں سیاسی پختہ سوچ اور بالغ نظری رکھنے والے مشیروں اوروزراء کی کمی ہے جس کا واضح ثبوت حکومت پر ہونے والی روز بروز تنقید ہے جو بعض مشیروں اور وزراء کی پیداکردہ ہے۔
بے وقوفوں کی اس حکومت میں کوئی کمی نہیں جو وزیراعظم کو غلط مشورے دیکر مسلسل دلدل کی طرف دھکیل رہے ہیں۔نوازشریف کا دامن اگر صاف ہے تو وہ اپوزیشن جماعتوں کے م?قف کوتسلیم کرتے ہوئے اپنے آپ کوہر اْس فورم پر احتساب کے لئے رضاکارانہ طور پر پیش کردیں جس پر قوم بھرپور اعتماداوریقین رکھتی ہو اوراْس وقت تک میاں نواز شریف کواپنا وزیراعظم پاکستان کا عہدہ بھی چھوڑ دینا چاہئے جب تک اْن پر لگا یہ داغ صاف نہ ہو جائے۔ پاکستان کی ہمیشہ یہ بد قسمتی رہی ہے کہ اہل اقتدار خود کو قوانین سے ماورا تسلیم کر تے ہوئے تمام قانونی واخلاقی حدور پار کرجاتے ہیں اور ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چینی قونصل جنرل کا جیو پاک ہسپتال لاہور کا دورہ
-
چھوٹے بڑے ڈیم اتفاق رائے کے بغیر نہ بنائیں، بیرسٹر گوہر
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر
-
نئے ڈیمز سے کھربوں کے پانی ضیاع کو محفوظ بناسکتے ہیں، علیم خان
-
اسلام آباد،11سال سے قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم خیبر پختونخوا میں پہلی بار قائم
-
وزیراعلی کی ہدایت پر کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے نو تعینات چیف وقار علی سےملاقات
-
ساہیوال، اسلحہ نمائش کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل ،تاجر کا بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
-
مریم نواز کی غیر معمولی سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کا عملہ سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف
-
پنجاب بھرمیں 1196ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1393زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.