اپوزیشن منافقت چھوڑدے،اپوزیشن کی طرف سے ٹی او آرز ڈیکٹیٹ کرنا اصول وقانون کے منافی ہے،وزیراعظم نے خود کواحتساب کے لیے پیش کردیا، حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے مخلص ہے، بے جا تنقید سے بہتر ہے کہ ناقدین پنے گھر کوسیدھا کریں
وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کابیان
جمعرات 5 مئی 2016 16:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ اپوزیشن پانامہ لیکس سے متعلق اپنی منافقت پر مبنی پالیسی چھوڑ دے۔انہوں نے کہاکہ خود مدعی، خود ہی تفتیشی اورخودہی منصف والی پالیسی قانون کے ساتھ مذاق سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتاہے کہ جن اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے نام پانامہ لیکس میں شامل ہیں وہ TORsکی پرچار کریں اور ڈیکٹیٹ کریں، اس سے صرف اورصرف ذاتیا ت اورعداوت کی بو آرہی ہے او اس سب کے پیچھے مقصد ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنا ہے تاکہ مسلم لیگ(ن) جس کی کامیابی 2018ءء کے الیکشن میں بھی واضح نظر آرہی ہے اُس کی اِس پیش قدمی کوروکاجا سکے۔
چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے خلوص نیت کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خاندان کا نام پانامہ لیکس میں آنے پر خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا اور تحقیقات/عدالتی کمیشن ترتیب دینے کااعلان کیا،اسی صاف نیت کی وجہ سے انہوں نے بعدازاں اپوزیشن کا یہ مطالبہ بھی تسلیم کرلیا کہ حاضرسروس ججزز پر مبنی عدالتی کمیشن بنایاجائے گا اوراس کو یہ اختیار بھی دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کمیشن TORsمیں تبدیلی کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.