عمران خان تین سال کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم نوازشریف پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے ہیں،عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آ گئی ہیں، وہ ان کے ناکارہ ہونے سے گھبرا رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہزار کرسیاں بھرنے کیلئے پورے صوبے سے لوگ بلائے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان
پیر 9 مئی 2016 22:29
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم نوازشریف پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے ہیں،عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آ گئی ہیں، وہ ان کے ناکارہ ہونے سے گھبرا رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہزار کرسیاں بھرنے کیلئے پورے صوبے سے لوگ بلائے۔
پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران اپنا آپ بھول جاتے ہیں۔ عمران خان خیبرپختونخوا کے جس احتساب کی مثال دے رہے ہیں اس احتساب کمیشن کا ڈی جی خود انصاف مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھاتے تو آج بڑے میدان کی جگہ تنگ چوراہوں پر جلسے نہ کرتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بنوں کا جلسہ دن کی روشنی میں ہوا تھا، عمران خان ناکام جلسوں کو چھپانے کے لئے رات کا سہارا لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کر کے انتخابی جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو تین سالوں میں نیا پختونخوا نظر نہیں آیا۔ عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم نوازشریف پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.