سید علی گیلانی کا جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کو زبردست خراج عقیدت ،جمعہ کو غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل
بدھ 11 مئی 2016 16:56
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس کے سید علی گیلانی نے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دینے پرگہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد دُعائے مغفرت اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بنگلہ دیش عملاً بھارت کا ایک صوبہ ہے اور عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد بھارت کی ڈکٹیشن پر اسلام پسند وں کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے لیڈروں کو اسلام اور پاکستان کے ساتھ محبت کی سزا دی جارہی ہے اور حکومت پاکستان کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہرممکن آواز بلند کرے اور اس سنگین مسئلے کو اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے فورم پر بھی زیر بحث لانے کی کوشش کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے مطیع الرحمان نظامی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دانشور تھے، جنہوں نے عمر بھرزندگی اسلام کی تبلیغ اور ایک عادلانہ نظام کے قیام کی کوشش کی ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مطیع الرحمان نظامی کی شہادت ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور یہ بنگلہ دیش میں ایک صالح انقلاب کی نوید بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور جبر کی عمر بہت لمبی نہیں ہوتی ہے اور وہ وقت دور نہیں، جب ظالم اور جابر حکمرانوں کو مکافاتِ عمل کے تحت سزا ملے گی۔سید علی گیلانی کی ہدایت پر مختلف مقامات پر امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور ان کی مغفرت اور بلندیٴ درجات کے لیے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
یوم استحصالِ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی
-
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رانا تنویر حسین
-
تنازع جموں و کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،سردار ایازصادق
-
ریاسی میں نوجوان لڑکی اور لڑکا دریائے چناب میں ڈوب کر ہلاک
-
ساابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا
-
مودی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے انتہائی ظالمانہ کارروائیاں کررہی ہے ، رپورٹ
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.