وزیرِداخلہ نے بنگلہ دیشی حکومت کے سیاسی مخالفین سے روا سلوک کا مسئلہ وزیرِاعظم کے سامنے اٹھا دیا
جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،آج سے 45 سال پہلے ان لوگوں نے پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان سے وفا داری نبھائی ،چوہدری نثا ر کی گفتگو وزیرِاعظم کی وزیرِداخلہ کے موقف کی تائید ،وزارتِ داخلہ ، وزارتِ خارجہ اورپرائم منسٹر سیکریٹریٹ کی باہمی مشاورت سے اس سلسلے میں واضح پالیسی مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، ترجمان وزارت داخلہ
بدھ 11 مئی 2016 21:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے اپنے سیاسی مخالفین بالخصوص جماعت اسلامی کے اکابرین سے روا رکھے جانے والے رویے کا مسئلہ وزیرِاعظم نواز شریف سے اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بنگلہ دیش جماعت اسلامی کی جن شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انکا واحد قصور پاکستان سے وفا داری نبھانا تھا۔
بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے جماعتِ اسلامی کی جن شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انکا واحد قصور یہ ہے کہ انہوں نے آج سے پنتالیس سال پہلے پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان سے وفا داری نبھائی۔(جاری ہے)
وزیرِداخلہ نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس معاملے پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس غیر انسانی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ وزیرِداخلہ کے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے وزارتِ داخلہ ، وزارتِ خارجہ اورپرائم منسٹر سیکریٹریٹ کی باہمی مشاورت سے اس سلسلے میں واضح پالیسی مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ بعد ازاں وزیرِداخلہ نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے مشترکہ اجلاس کی صدرات کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.