اپوزیشن کا ا تحاد کسی تحقیقات کیلئے نواز شریف دشمنی میں بنا ہے ٗ 150آف شور کمپنیاں رکھنے والے جواب مانگ رہے ہیں ٗ پارلیمنٹ میں پوچھے گئے سوال کا جواب پارلیمنٹ میں دینگے ٗ اپوزیشن کی ڈکٹیشن سے جوا ب نہیں دینگے ٗطلال چوہدری اور محمد زبیر کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 12 مئی 2016 22:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ا تحاد کسی تحقیقات کیلئے نواز شریف دشمنی میں بنا ہے ٗ 150آف شور کمپنیاں رکھنے والے جواب مانگ رہے ہیں ٗ پارلیمنٹ میں پوچھے گئے سوال کا جواب پارلیمنٹ میں دینگے ٗ اپوزیشن کی ڈکٹیشن سے جوا ب نہیں دینگے۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں کیساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ مشرف کے دور میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کی گئی اور اس دور میں شریف خاندان کا کڑا احتساب ہوا ،اس دور میں بھی نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں نکلا ۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی نواز شریف ہر سال ٹیکس جمع کراتے تھے اور اب بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے باہر اثاثے نہیں ،ان کے بچے باہر کاروبار کر رہے ہیں اور اس ملک کے قانون کے تحت ٹیکس جمع کراتے ہیں طلال چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کا اتحاد کسی تحقیقات کیلئے نہیں نواز شریف دشمنی میں بنا ہے ٗ150 آف شور کمپنیاں رکھنے والے جواب مانگ رہے ہیں ٗ پارلیمنٹ میں پوچھے گئے سوال کا جواب پارلیمنٹ میں دیں گے۔
اپوزیشن کی ڈکٹیشن سے جواب نہیں دیں گے۔ وزیراعظم کے نام کوئی آف شور کمپنی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم کے گوشواروں کی تفصیل اداروں کے پاس موجود ہیں ٗپوچھنے والے پارلیمنٹ کا چھوٹا حصہ ہیں ٗ اکثریت وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہاکہ مشرف دور میں بھی نواز شریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے ہر سال گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہاکہ جو سوال پارلیمنٹ کے اندر پو چھا جاتا ہے ،وہ پارلیمنٹ کے باہر نہیں پوچھا جانا چاہیے ،اگر اپوزیشن کیمروں کے سامنے سوال کرے گی تو جواب بھی کیمروں کے سامنے دئیے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.