آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ‘محکمہ موسمیات

جمعہ 13 مئی 2016 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ ‘ راولپنڈی ڈویژن ‘ اسلام آباد ‘ بالائی فاٹا ‘گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ‘ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 26 ‘ خیبر پختونخواہ کے علاقوں کالام 14، پٹن11، پاراچنار10، دیر06، گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس06، استور04، ہنزہ03، گلگت02، سکردو، بگروٹ01، پنجاب اور مری02ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق تربت46، شہید بینظیر آباد45، جیکب آباد، سکھر، مٹھی، رحیم یار خان44 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25، کراچی 28، پشاور23، کوئٹہ 15، اسلام آباد 21، گلگت 10، چترال 13اور ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :