کرپشن کرنے والے کا چہرہ منحوس ہوتا ہے،ملک کے روشن مستقبل کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ کر نا ہو گا ، ممنون حسین
اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا ،صدر مملکت کا کوٹری میں تجارت و صنعت کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 14 مئی 2016 17:56
کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہکرپشن کرنے والے کا چہرہ منحوس ہوتا ہے ملک کے روشن مستقبل کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ کر نا ہو گا اور ہمیں معاشرہ کی ترقی کے لئے درست اقدار کو واپس لانا ہو گا اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا ملک میں بیشتر شعبوں میں انقلابی اقدام کی ضرورت ہے سندھ میں صنعتوں کو فروغ دینے کے وسیع واقع موجود ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز کوٹری میں منعقد کی گئی تجارت و صنعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملک انحطاط کا شکار ہوا ہمیں ملک کے روشن اور بہتر مستقبل کے لئے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا بدعنوانی اور نااہلی کی وجہ سے اس وقت ملک کئی مسائل کا شکار ہے ہمیں ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ایمانداری اور محنت سے کام کرنا ہو گا اور ملک کو دنیا میں ایک مثبت مقام دینے میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا ہمیں آج جتنے مسائل اور پریشان کا سامنا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اعلی اقدار کھو چکے ہیں اور بھول گئے ہیں ہمیں اپنے معاشرے کی ترقی کے لئے درست اقدار کو واپس لانا ہو گا ملک کے روشن مستقبل کے لئے بیشتر شعبوں میں انقلابی اقدام کی ضرورت ہے ماضی میں کئی شعبوں کو نظرانداز کیا گیا جس سے عوام براہ راست متاثر ہوئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.