پانامہ لیکس پر نورا کشتی ہو رہی ہے،قوم اپوزیشن اور حکومت دونوں سے مایوس ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ روکی جائے،حکومت نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک ختم نہیں کرسکی‘صاحبزادہ حامدر ضا
جمعرات 19 مئی 2016 19:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر نورا کشتی ہو رہی ہے،قوم اپوزیشن اور حکومت دونوں سے مایوس ہے،شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ روکی جائے،حکومت نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک ختم نہیں کرسکی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست قتل وغارت میں ملوث کالعدم تنظیموں کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے۔مجلس وحدت المسلمین کے مطالبات کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑے فیصلوں کی ضرور ت ہے۔قوم کیلئے کرپشن زدہ حکومت ناقابل قبول ہے۔کرپشن کے خلاف مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
سیاسی جماعتیں اپنی صفوں سے کرپٹ افرا د کو نکال کر مثال قائم کریں۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے۔ملکی دولت لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہو گا۔ بھارت دریائے چناب کا رخ موڑ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔دہلی حکومت آبی دہشتگردی پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو جعلی جمہوریت سے کچھ نہیں مل سکتا۔ جمہوریت کی مضبوطی کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے۔کرپٹ لوگوں کا بلا امتیاز احتساب ہی مسائل کا واحد حل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.