” اڈاری “ میں وہ کچھ پیش کیا جا رہا ہے جو ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے ‘ احسن خان

پیر 23 مئی 2016 12:51

” اڈاری “ میں وہ کچھ پیش کیا جا رہا ہے جو ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے ‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ” اڈاری “ میں وہ کچھ پیش کیا جا رہا ہے جو ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے ، اس ڈرامہ سیریل کا مقصد لوگوں میں شعور کو بیدار کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل طوائف ، نشے ، کرپشن ، شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری عورتوں سے تعلقات بنانا جیسے موضوعات پر لاتعداد ڈرامہ سیریل بن چکی ہیں اب عوام کو ڈرامہ سیریل ” اڈاری “ کے ذریعے ایک پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ بچوں کے ساتھ غیر اغلاقی سلوک کیا جاتا ہے ۔

احسن خان نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ بعض لوگ اس ڈرامہ سیرل پر بلا وجہ تنقید کر کے اپنے نام کو اونچا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ہم لوگوں میں ایسی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ ہم سچ کو کسی نہ کسی انداز میں لوگوں تک پہنچا سکیں اور یہ ہماری ذمہ داری اور فرض بھی ہے ۔