کراچی،لیاری میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل لیاری کا چیل چوک سے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس تک احتجاجی مارچ ، دھرنا
لیاری سے لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ورنہ کے الیکٹرک والے لیاری میں بجلی کے بل بھی تقسیم نہیں کرسکیں گے، پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب
پیر 23 مئی 2016 21:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پیرکو اہل لیاری نے چیل چوک سے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس تک احتجاجی مارچ کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیا۔دھرنے میں بچوں، خواتین سمیت اہل لیاری کی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینرزاٹھارکھے تھے ، جس پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے ۔
احتجاج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ناگوری نے کہاکہ لیاری سے لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ورنہ کے الیکٹرک والے لیاری میں بجلی کے بل بھی تقسیم نہیں کرسکیں گے۔ کے الیکٹرک ’’را’’ کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہے،آدھی آدھی رات تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.