
’ایس پی ندیم اور معروف صفدر واہلہ کے گن مینوں نے سروں پر راڈ مارے‘
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو زخمیوں اور چشم دید گواہوں کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بیانات بابر کانسٹیبل نے دونوں ہاتھوں میں موذر پکڑے فلمی ولن کی طرح فائرنگ کی‘ گواہ محمد سرور، سخی بادشاہ مزید سماعت 3 جون تک ملتوی، 32 گواہوں نے اب تک بیانات قلمبند کروائے‘ جواد حامد،وکلاء
جمعہ 27 مئی 2016 20:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء ) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے حوالے سے عوامی تحریک کے دو زخمی اور چشم دید گواہوں محمد سرور اور سخی بادشاہ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ سانحہ کے زخمی محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر کانسٹیبل نے دونوں ہاتھوں میں موذر پکڑ رکھے تھے اور وہ کسی فلم کے ولن کی طرح پوزیشن بدل بدل کر مسلسل فائرنگ کررہا تھا۔
اس کا ایک فائر میرے پیٹ میں لگا اور وہ آر پار ہو گیا،اس کی فائرنگ سے مزید کارکن بھی زخمی ہوئے۔دوسرے گواہ سخی بادشاہ نے کہا کہ میں 17 جون 2014 کے دن تنظیمی امور کے سلسلے میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ آیا وہاں پولیس کی نفری موجود تھی۔ اس دوران ایس پی ندیم اور ایس پی معروف صفدر واہلہ نے کانسٹیبلوں محمد اسلم، لقمان، ارشاد اﷲ، بلال، عباس کو حکم دیا کہ وہ لاٹھی چارج شروع کر دیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گندم کے انتہائی تشویش ناک بحران کیلئے تیار ہو جائیں
-
پیپلزپارٹی جب سیلاب متاثرین کی بات کرتی ہے تو ن لیگی دوست اسے تنقید سمجھتے ہیں
-
حکومت کا بیرون ملک سے گندم کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے کا عندیہ
-
اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کا محافظ اور انسانی حقوق کا مشعل راہ، گوتیرش
-
چاند نظر آیا یا نہیں؟
-
شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ہوگئی
-
پنجاب پولیس منظم گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 12 گینگز کے 30 کارندے گرفتار کرلئے گئے
-
ربیع الثانی کے چاند کی پیدائش سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
واٹس ایپ ویڈیولنک ٹرائل پر جج اور بانی دونوں کی آوازیں ایک دوسرے تک نہیں پہنچ رہی تھیں
-
بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنا پروگرام سے مستفید ہونے والے ایک کروڑ غریب گھرانوں کی توہین ہے
-
سونا ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 800 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3 ٹرک ملاوٹی مصالحہ جات پر معروف برانڈ کی پیکنگ لگانے والا یونٹ پکڑلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.