Live Updates

حکومت کا بیرون ملک سے گندم کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے کا عندیہ

کسانوں کی آہ و بکا کے باوجود کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار کرنے والی حکومت کا گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے سے گندم کی پیداوار کم ہونے کا اعتراف

muhammad ali محمد علی منگل 23 ستمبر 2025 22:47

حکومت کا بیرون ملک سے گندم کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قیمتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) حکومت کا بیرون ملک سے گندم کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے کا عندیہ، کسانوں کی آہ و بکا کے باوجود کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار کرنے والی حکومت کا گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے سے گندم کی پیداوار کم ہونے کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے اگلے سال ڈیڑھ ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا عندیہ دیدیا ۔

منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے گندم سے متعلق پالیسی جلد لانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گندم پالیسی کا اعلان ہو، گندم کی سپورٹ پرائس رکھنے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اس متعلق بات کر رہے ہیں، جو حالات ہیں لگتا ہے، اس سال گندم کی کاشت 50 فیصد کم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ فوڈ آئٹمز پر آئی ایم ایف کو قائل کر لیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے بتایا کہ حکومتی کنٹرول کم ہونے سے مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھی ہیں، گندم کی امدادی قیمت نہ دینے سے پیداوار پر فرق پڑا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ کسانوں اور عوام کا تحفظ کیا جائے۔ چینی سے متعلق کمیٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 15 کروڑ ڈالر کی چینی منگوا رہے ہیں، اس بار گنے کی بمپر کراپ تھی، جو سیلاب سے متاثر ہو سکتی ہے، مافیا کے باعث چینی کی قیمت بڑھی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات