افتخار چوہدر ی نے کسی آئینی بحران سے بچنے کیلئے فوری دوسرے وزیراعظم کے تقرر کامطالبہ کردیا
نوازشریف سرجری کے دوران امور مملکت کیسے چلا سکتے ہیں،وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں کسی وزیر یا سینئر وزیرکو ان کے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے،آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کو کوئی ذکر نہیں ،پاکستان ایٹمی ملک ہے جو وزیراعظم کے بغیر نہیں چل سکتا،ملک میں ڈرون حملے ہورہے ہیں،جنگ یا ایمرجنسی میں صرف وزیراعظم ہی صدر کو تجاویز بھیج سکتاہیں، چیف جسٹس یا آرمی چیف سمیت دیگر کی اہم تقرریاں بھی صرف وزیراعظم کرسکتاہے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 28 مئی 2016 18:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ اپنی سرجری کے دوران وزیراعظم نوازشریف امور مملکت کیسے چلا سکتے ہیں،آئینی بحران سے بچنے کے لئے فوری دوسرے وزیراعظم کا تقرر کیا جائے ، وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں کسی وزیر یا سینئر وزیرکو وزیراعظم کے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے،آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کو کوئی ذکر نہیں ہے ،پاکستان ایٹمی ملک ہے جو وزیراعظم کے بغیر نہیں چل سکتا،ملک میں ڈرون حملے ہورہے ہیں۔
وہ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کا وزیر اعظم کی جگہ کا م کا نوٹیفکیشن نہیں دیکھا،اگر کوئی ایسا نوٹیفکیشن ہے تو صریحاً آئین کے خلاف ہے،جنگ یا ایمرجنسی میں صرف وزیراعظم ہی صدر کو تجاویز بھیج سکتاہیں، اگر کوئی اہم تقرری کرنی ہو جیسے چیف جسٹس یا آرمی چیف ، تو وہ صرف وزیراعظم کرسکتاہے ۔(جاری ہے)
ا گر وزیراعظم بیمار ہیں اور اسی دن ایسا کوئی واقعہ ہوجاتاہے تو کیا آپ انتظار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پا کستان کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی ذکر نہیں ہے،پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں میں گھیرا ہوا ہے،پاکستان ایٹمی ملک ہے،وزیراعظم کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،لہذا آئینی بحران سے بچنے کے لئے دوسرے وزیراعظم کا تقررکیا جائے۔افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ دعاگوہیں کہ وزیراعظم جلد صحت یاب ہوجائیں، وزیراعظم سے ذاتیات کی بات نہیں،آئین کا معاملہ ہے،وزیریا سینئر وزیرکو وزیراعظم کے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے،اگر صد ر ملک سے باہر جاتے ہیں تو سینیٹ چیئرمین قائم مقام صدر بن جاتے ہیں اگر چیف جسٹس ملک سے باہر جاتے ہیں تو سپریم کورٹ کے سینئر جج کو قائم مقام عہدہ دیا جاتاہے،ملک میں ڈرون حملے ہورہے ہیں،وزیراعظم کسی سینئر وزیر کو اپنا اختیار کیسے دے سکتے،اپنے آپریشن کے دوران وزیراعظم امور مملکت کیسے چلاسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.