وزیر اعظم نواز شریف نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔چوہدری یوسف کسیلیہ
اب انڈیا ہو یا امریکہ کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آ نکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا،حلقہ میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے،سڑکوں کی تعمیر نو کی گئی،امید کامل ہے کہ پی پی232سے (ن) لیگ کا ٹکٹ ان کو ہی ملے گا۔سابق رکن پنجاب اسمبلی کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2016 20:01
گگو منڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی۔2016ء) : مسلم لیگ(ن)کے رہنماء اورسابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ کو مسترد کر کے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کیے جس سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے ،اب انڈیا ہو یا امریکہ کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آ نکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔
پاک وطن کے خلاف سازشوں میں مصرودف قوتوں نے میاں نواز شریف کو اس جرم کی بنیاد پر جبری جلا وطن بھی کیا لیکن ان کی واپسی پر پاکستانی عوام نے ایک دفعہ پھر ملک کی باگ دوڑ ان کے ہاتھوں میں تھما دی ۔چوہدری یوسف نے کہا کہ میاں نواز شریف کے حکومت سنبھالنے سے قبل ملک میں بد امنی کا دور دورہ تھا اور ہر روز بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو رہے تھے دھشت گردی کے خاتمہ کے لیے عسکری اور سیاسی قیادت نے باہمی مشاورت سے ملک میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کے نتیجہ میں آج دہشت گرد دم دبا کر بھاگ رہے ہیں اور امن و امان کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
گوگل کا 2024 Think Apps کے ایونٹ میں جدت کو فروغ دینے ، پاکستان کی ترقی پزیر ایپ انڈسٹری کو AI کے ذریعے بااختیار بنانے پر زور
-
ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی کاروائی،
-
ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی کاروائی،
-
ڈی پی او جہلم کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق
-
تحصیل پنڈدادنخان میں کوئی بھی بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر
-
ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی،
-
سبزیوں پھلوں، روٹی نان، آٹے کی قیمتوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے،
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت ضلع جہلم میں صفائی کے حوالے سے مہم تیزی سے جاری ہے۔
-
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم کی زیر نگرانی
-
ڈپٹی کمشنر جہلم نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر دیا
-
ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت جیل ہسپتال ہیلتھ کونسل اور ڈینگی کے حوالے سے
-
ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.