آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا محکمہ موسمیات

اتوار 29 مئی 2016 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگاتاہم آج مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا مالاکنڈ اور گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش کالام 11، سیالکوٹ کینٹ اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی 48 دادو، جیکب آباد سکھر روہڑی موہنجوداڑو 47 ، شہید بینظیر آباد ، لاڑکانہ، رحیم یار خان 46اور لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26، اسلام آباد21، کراچی 28، کوئٹہ 15، پشاور 23، گلگت13، چترال 16اور ہنزہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :