وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا،4 بائی پاس ہوئے ہیں۔شہباز شریف
وزیراعظم نوازشریف بہت حوصلے والے انسان ہیں،وزیراعظم کیلئے ہمدردی کے جذبات کا سمندر امنڈ آیا،مکہ مکرمہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والوں نے وزیراعظم کیلئے دعائیں کی ہیں،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اتحاد کو قومی یکجہتی کیلئے آگے بڑھانا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 18:20
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا،وزیراعظم نواز شریف ہرلحاظ سے خریت سے ہوں،وزیراعظم کے چار بائی پاس ہوئے ہیں،وزیراعظم کیلئے ہمدردی کے جذبات کا سمندر امنڈ آیا،مکہ مکرمہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والوں نے وزیراعظم کیلئے دعائیں کی ہیں۔انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آپریشن تھیٹر سے باہر آچکے ہیں ۔
اب وہ آئی سی یو میں شفٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا ،صحت یابی کے بعد وزیراعظم جلد وطن واپس آئینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد کو قومی یکجہتی کیلئے آگے بڑھانا چاہیے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف بہت حوصلے والے انسان ہیں اورمیں نے انہیں ایک لمحے کے لئے بھی مضطرب نہیں پایا۔
وزیراعظم محمد نوازشریف کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر بے پناہ اعتماد ہے اوران کے دل میں خدا خوفی موجود ہے اورایک ہمدرد انسان کا دل رکھتے ہیں ۔آپریشن تھیٹر جاتے ہوئے وزیراعظم مطمئن تھے اوران کے حوصلے بلندتھے۔وزیراعظم نے مجھ سے کہاکہ پریشان نہیں ہونا،پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت کے بارے میں روزانہ بلیٹن جاری ہوا کرے گا جو کہ میڈیا کو دیا جائے گالہذا میری میڈیا سے اپیل ہے کہ اس ہسپتال میں رش نہ کیا جائے کیونکہ یہاں مریضوں اوران کے لواحقین نے آنا ہوتا ہے۔اس موقعہ پرحسین نواز نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کے شکرگزار ہیں۔وزیر اعلی نے وزیراعظم کی کامیاب سرجری پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.