شہدا کی یادگار ”باب پاکستان“ کیلئے ہم خود بھی شہید ہونے کو تیار ہیں‘ میاں محمود الرشید
شہدا ئے پاکستان کیلئے مختص اراضی حکومتی ڈیلروں کے ہتھے نہیں چڑھنے دینگے، منظور شدہ اور انعام یافتہ ڈیزائن تبدیل ہوا تو ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کرینگے‘ قائد حزب اختلاف پنجاب
اتوار 5 جون 2016 17:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016 ) پنجاب میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکومتی پراپرٹی ڈیلر کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،شہدا ء کی یادگار ”باب پاکستان“ کیلئے خود بھی شہید ہونا پڑا تو تیار ہیں لیکن لا الہ اللہ پرمشتمل قومی یادگار پر حکومتی مافیا کو قبضہ نہیں کرنے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز والٹن روڈ پر واقع باب پاکستان کے احاطے میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ باب پاکستان کا ڈیزائن اور ماسٹر پلان مقابلے میں اول آنے والے آرکیٹیکٹ امجد مختار چوہان نے 25سال پہلے1991میں تیار کیا تھا، اس ڈیزائن کو خود نواز شریف اور درجنوں قومی شخصیات پر مشتمل” نیشنل میموریل کونسل“ اور ٹیکنیکل ماہرین کی ڈیزائن سلیکشن کمیٹی نے بھی منظور کیا تھا مگر ن لیگ نے اپنے دونوں دور حکومت میں تعمیر شروع نہ کی، 2006میں فوج کی نگرانی میں پہلی مرتبہ تعمیر کا آغاز ہوا، ایک تہائی کام مکمل ہونے پر2010میں اسکی تعمیر اچانک رک گئی چونکہ نئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس میں روڑے اٹکانے شروع کر دیئے تھے اور فوج کو فنڈز کی فراہمی روک دی تھی،6سال حکومت کی بے حسی جاری رہی مگر اب معاملہ بد نیتی اور خیانت تک جا پہنچا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.