سی ٹی او کاٹریفک روانی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اچانک دورہ،3وارڈن معطل،6کیلئے نقد انعام،انسپکٹر کو شوکاز
ڈی ایس پی اورنج ٹرین روٹ اور کینال روڈ کے متعلقہ سرکل افسران رانگ پارکنگ ،تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں ‘طیب حفیظ چیمہ
جمعہ 10 جون 2016 18:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے سستا رمضان بازاروں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات کرنے پر 6وارڈنز کیلئے ایک ایک ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ۔گنگا رام چوک میں تجاوزات ،رانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر 3وارڈنز معطل،اورنج ٹرین روٹ پر ٹریفک کی روانی میں خلل کے باعث انسپکٹر کو شوکاز ،تجاوزات،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے ڈی ایس پی اورنج ٹرین روٹ اور کینال روڈ کے سرکل افسران کو سختی سے ہدایت دی گئی۔
سی ٹی او نے سستا رمضان بازارسنگھ پورہ اور شادمان کے وزٹ کے دوران شدید گرمی کے باوجود اچھی کارکردگی کرنے والے 6وارڈنز کیلئے نقد انعام ،گنگا رام چوک میں فرائض میں غفلت پر 3ٹریفک وارڈنز کو معطل کرنے کا حکم دیا۔(جاری ہے)
طیب حفیظ چیمہ نے کینال روڈ پر تجاوزات کے حوالے سے متعلقہ ڈی ایس پیز کو سختی سے ہدایت کی غفلت کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔
انہوں نے اورنج لائن ٹرین روٹ کے علاقوں قائد اعظم انٹر چینج اور داروغہ والا کے وزٹ کے دوران روٹ پر پانی کھڑا ہونے اور ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے پر انسپکٹر عرفان حیدر کو شوکاز جبکہ ڈی ایس پی اورنج ٹرین کو وارننگ دیتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کو فوری برقرار رکھنے اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی ،شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.