محکمہ موسمیات نے تین مہینوں پر مشتمل مون سون سیزنل فور کاسٹنگ جاری کر دی

منگل 14 جون 2016 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے تین مہینوں پر مشتمل مون سون سیزنل فور کاسٹنگ جاری کر دی، شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، اس سال شہر میں مون سون کی 10سے 20فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات اسلام آباد سے جاری کردہ مون سون سیزنل فور کاسٹنگ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک مون سون کی بارشیں متوقع ہیں ، اس سال مون سون میں 10سے 20فیصد زائد بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر صاحبزاد خان نے بتایا کہ پچھلے سال مون سون میں 10سے 12فیصد زائد بارشیں ہوئیں جبکہ اس سال مون سون میں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ مون سون سیزنل فور کاسٹنگ جاری ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں، شہر میں پری مون سون 20 جون کے بعد جبکہ جولائی سے مون سون شروع ہوگا۔