آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرمن ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقات
دوطرفہ فوجی تعلقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال جرمن عسکری و سیاسی قیادت کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابی کی تعریف، پاکستان کے تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار
پیر 20 جون 2016 23:13
راولپنڈی/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کے چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی اور دوطرفہ فوجی تعلقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمن وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر جرمنی کے چیف آف آرمی سٹاف بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ تھے ۔ آرمی چیف نے جرمن ہم منصب اور وزیردفاع سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات، دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن عسکری و سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی کامیابی کو سراہا اور پاکستان کے تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.