تحر یک انصاف نوازشر یف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں آج پٹیشن دائر کر یگی

عید کے بعد احتجاجی جلسوں کا اعلان کر دیا ‘نوازشر یف آئین کے آرٹیکل62اور63پر پورا نہیں اترتے حکومت کیخلاف عوامی اور قانونی محاذپر لڑ یں گے‘رائے ونڈ دھر نہ اور گھیراؤ آخری آپشن ہوگا ‘ عید کے بعد حکومت مخالف جلسے بھی کر یں گے ‘اے این پی سڑکوں پر آنے کو تیار نہیں تو ہم نے بھی ابھی عید تک حکو مت کو وقت دے رکھا ہے ‘عید تک حکومت نے پانامہ لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ‘پیپلزپارٹی سمیت جو بھی کر پشن کے خلاف چلے گا ہم اسکے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے ‘کر پشن کیخلاف پوری قوم متحد ہے ‘تر جمان تحر یک انصاف نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 جون 2016 23:04

تحر یک انصاف نوازشر یف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں آج پٹیشن دائر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء) تحر یک انصاف کے مر کزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ( آج)جمعہ کو پٹیشن دائر کر یں گے ‘نوازشر یف آئین کے آرٹیکل62اور63پر پورا نہیں اترتے ‘عید کے بعد حکومت مخالف احتجاجی جلسے کر یں گے ‘حکومت کیخلاف عوامی اور قانونی محاذپر لڑ یں گے‘رائے ونڈ دھر نہ اور گھیراؤ آخری آپشن ہوگا ‘ عید کے بعد حکومت مخالف جلسے بھی کر یں گے ‘اے این پی سڑکوں پر آنے کو تیار نہیں تو ہم نے بھی ابھی عید تک حکو مت کو وقت دے رکھا ہے ‘عید تک حکومت نے پانامہ لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ‘پیپلزپارٹی سمیت جو بھی کر پشن کے خلاف چلے گا ہم اسکے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے تر جمان نعیم الحق نے کہا کہ نوازشر یف نے عام انتخابات میں حصہ لیتے وقت الیکشن کمیشن میں جو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان میں اثاثوں کے حوالے سے قوم سے جھوٹ بولا ہے اس لیے تحر یک انصاف نے وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے آج (جمعہ) کو رجوع کر کے پٹیشن دائر کر نیکا فیصلہ کیا ہے ۔

نعیم الحق نے بتایا کہ نوازشر یف کی نااہلی کیلئے عام انتخابات میں ان کے مدمقابل حصہ لینے والی تحر یک انصاف کی خاتون امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر یں گی اور اگر الیکشن کمیشن آئین وقانو ن اور انصاف کے مطابق فیصلہ کر یگا تو نوازشر یف قوم سے جھوٹ بولنے کی وجہ سے نااہل ہو جائیں گے‘نوازشر یف آئین کے آرٹیکل62اور63پر پورا نہیں اترتے اس لیے انکو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور تحر یک انصاف حکومت کے خلاف عوامی محاذ کے ساتھ ساتھ قانونی محاذ پر بھی بھر پور جنگ لڑ یں گی اور پانامہ لیکس کے معاملے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اور کر پشن کے خلاف پوری قوم میں مکمل اتحاد ہے ۔