ملک بھر میں کل سے مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو گا،ڈی جی میٹ غلام رسول

پیر 27 جون 2016 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) ڈی جی میٹ غلام رسول نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کل منگل سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ مون سون کا سسٹم ملک میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ہو گی جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں تیز بارشیں ہوں گی۔کراچی اور حیدرآبادمیں اتوار کا حبس اور شدید گرمی مون سون کے داخل ہونے کی علامت ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ بلوچستان میں تیز بارشوں کیلئے الرٹ جاری کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :