ملک کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران مون سون کی مزیدبارشوں کی پیشگوئی

بدھ 29 جون 2016 14:52

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) ملک کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران مون سون کی مزیدبارشوں کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ، اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد32، گلستان جوہر24، مسرور،گلشن حدید 17، صدر، شاہ فیصل15، لانڈھی12، اور اندرون سندھ میں شہید بینظیرآباد40، حیدرآباد18 ،مٹھی، چھاچھرو، میر پورخاص 6، چھور 4، بدین،ٹھٹہ02، اور بلوچستان کے مختلف اضلاع لسبیلا16،قلات 8، ژوب 4، پنجاب میں بہاولپور10،مری 2۔خیبرپختو نخوا کے علاقوں کالام 6، دیر 2 فاٹا، پاراچنار40 جبکہ کشمیرکوٹلی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :