افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان یا اشرف غنی نہیں صدر اوبا ما ہے ، افغانستان میں داعش کے منظر عام پر آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات زیادہ حساس ہیں، آصف زرداری سے ملاقات ان کی خواہش پر کی، وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی، ان کی صحت کیلئے دعا گو ہوں

آرمڈ امریکی سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 30 جون 2016 19:38

افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان یا اشرف غنی نہیں صدر اوبا ما ہے ..

واشنگٹن؍لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان یا اشرف غنی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتابلکہ افغانستان کے حالات کی ذمہ دار امریکہ کی ناکام پالیسیاں اور صدر اوباما ہیں، افغانستان میں داعش کے منظر عام پر آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات زیادہ حساس ہیں، آصف زرداری سے ملاقات ان کی خواہش پر کی لیکن وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی ان کی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آرمڈ امریکی سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج کی مستقل موجودگی مددگار ثابت ہو گی، آصف زرداری سے ان کی خواہش پر ملاقات کی ، وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن ان کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کروں گا، افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان یا اشرف غنی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے، افغانستان کے حالات کی ذمہ دار امریکہ کی ناکام پالیسیاں اور صدر اوباما ہیں، امریکہ کے پاکستان سے تعلقات بنیادی طور پر اہم ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پہلے سے بہتر ہیں، افغانستان میں داعش کے منظر عام پر آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات زیادہ احساس ہیں، امریکہ کے متعدد ممالک کے ساتھ مسائل ہیں، اسے حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات سب کے مفاد میں ہیں، افغانستان میں امریکی فوج کی مستقل موجودگی مددگار ثابت ہو گی۔