میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے ٗ محمود خان اچکزئی
میں نے کہا تھا پنجابی ٗ سرائیکی ٗ بلوچ یا سندھ کے لوگ مہاجرین سے تنگ تو ہماری طرف لے آئیں ٗ وضاحتی بیان افغان مہاجرین پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ایک معاہدے کے تحت مقیم ہیں ٗ افغان شناختی کارڈ فراہم کیا جانا چاہیے ٗ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
جمعہ 1 جولائی 2016 18:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خیبرپختونخوا کو افغانیوں کا صوبہ قرار دینے سے متعلق اپنے بیان کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔خیال رہے کہ محمود خان اچکزئی نے افغان اخبار افغانستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کو افغانیوں کا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کو، افغان مہاجرین کو ان کی اپنی زمین پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے اچکزئی نے کہاکہ میں نے یہ کہا تھا کہ اگر پنجابی، سرائیکی، بلوچ یا سندھ کے لوگ افغان مہاجرین سے تنگ ہیں تو انہیں پختونخوا وطن میں ہماری طرف لے آئیں ، محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ایک معاہدے کے تحت مقیم ہیں اور انہیں ایک افغان شناختی کارڈ فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ کوئی انہیں تنگ نہ کرسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.