حکومت کے خلاف تحریک میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، اپوزیشن اور پیپلز پارٹی تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گی وہ سب کے لئے قابل قبول ہو گا ،سعودی عرب سے ہمارا روحانی رشتہ ہے، ہم سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نمازعید کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 8 جولائی 2016 21:10
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) سابق وزیراعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی البتہ اپوزیشن اور پیپلز پارٹی تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گی وہ سب کے لئے قابل قبول ہو گا۔ سعودی عرب سے ہمارا روحانی رشتہ ہے ہم سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور نہ صرف پاکستانیوں بلکہ امت مسلمہ کے سعودی عرب دل کے قریب ہے عید کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
عید کے موقع پر ہمیں غریب لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے ۔ وہ دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید بیرون پاک گیٹ میں نماز عید الفطر کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر پارٹی رہنما سید احمد مجتبی گیلانی ،ڈاکٹر جاوید صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم سعودی عرب میں شہید ہو نے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے جہاں تک ہمارے ملک کا تعلق ہے تو انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رہنا چاہیے تاکہ پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا تاہم ڈاکٹرز اگر انہیں اجازت دیں گے تو وہ وطن واپس آئیں گے۔
جب ان سے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی البتہ اپوزیشن اور پیپلز پارٹی تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گی وہ سب کے لئے قابل قبول ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.