پشاور تا کراچی فلائٹ میں جگہ نہ ملنے کے باعث عبد الستار ایدھی کے جنازے میں شرکت نہ کر سکا،اس کاشدید دکھ اور افسوس ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہفتہ 9 جولائی 2016 22:28

پشاور تا کراچی فلائٹ میں جگہ نہ ملنے کے باعث عبد الستار ایدھی کے جنازے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ ہر ممکنہ کوشش کے باوجود پشاور تا کراچی فلائٹ میں جگہ نہ ملنے کے باعث عظیم سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی صاحب مرحوم کے جنازے میں شرکت نہ کر سکے جس کاانہیں شدید دکھ اور افسوس ہے البتہ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ کل دوپہر کی فلائٹ سے مجھے پشاور تا کراچی سیٹ مل گئی ہے چنانچہ کل کراچی میں ایدھی صاحب کے اہل خانہ سے انشاء الله تعزیت و دُعا کروں گا اور ایدھی صاحب کی قبر پر جا کر الله کے حضور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کی دُعا کروں گا خیبرپختونخوا کا ایک وفد عبد الستار ایدھی کی وفات پر اُن کے ساتھ پورے صوبے کی عوام کی طرف سے تعزیت کریں گے۔