یورو 2016ء فائنل سے قبل سکیورٹی میں اضافہ، پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے

اتوار 10 جولائی 2016 11:57

یورو 2016ء فائنل سے قبل سکیورٹی میں اضافہ، پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) فرانس اور پرتگال کے درمیان فٹبال کے یورو 2016 کے فائنل کیلئے پیرس اور اس کے گرد و نواح میں اہم مقامات پر پانچ ہزار سے زیادہ فرانسیسی پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ فرانس سٹیڈیم کی نگرانی کے علاوہ ایفل ٹاور اور شانزا لیزے جیسے معروف مقامات کی نگرانی کیلئے بھی پولیس تعینات کی گئی ہے فرانسیسی حکام نے کہاکہ تقریباً 1900 پولیس اہلکار فین زون کی نگرانی پر تعینات کئے گئے 3400 پولیس والے شانزا لیزے پر ہیں جن میں سے کچھ پولیس اہلکاروں کو کھیل شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم کی جانب روانہ کیا گیا پیرس میں میئر کے چیف آف سٹاف میتھیاس ویشیرا نے کہاکہ ہمارے پاس 50 شائقین کے مقابلے پر ایک سپاہی کا تناسب ہے اور یہ انتہائی معیاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جب فرانس نے 1998 میں فٹبال کے ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی تھی تو شانزا لیزے پر دس لاکھ سے زیادہ افراد نے جشن منایا تھا تاہم اس بار حکام کے مطابق فرانس کی فتح کی صورت میں وہاں جشن نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :