پانامالیکس ایشو:وزیراعظم نےاسحاق ڈار کو اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک سونپ دیا
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،حکومت مخالف تحریک،ٹی او آرز پرڈیڈلاک سمیت سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،آزاد کشمیر انتخابات پرامن ہونے چاہئیں،ٹی اوآرز کا معاملہ مفاہمت سے حل کرنے کی ایک اور کوشش کی جائے۔وزیراعظم نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 16:20
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی،جس میں متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور ٹی او آرز پرڈیڈلاک سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں اسحاق ڈار کو نیا ٹاسک سونپ دیا ہے،جس کے تحت وفاقی وزیرخزانہ پاناما لیکس کے ایشو پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتماد میں لیں گے۔
اس موقعہ پرملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو بجٹ کے بعد کی معاشی صورتحال پربریفنگ بھی دی۔مزید برآں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا۔جس میں میں پاناما لیکس،ٹی اوآرز پر ڈیڈلاک سمیت متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخلاف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کیلئے حکمت عملی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،پرویز رشید،مریم نوازسمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم نے ٹی اوآرز کمیٹی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کہ معاملہ اب بھی افہام وتفہیم سے حل ہوجائے۔اسحاق ڈار کو چاہیے کہ اپوزیشن لیڈر سے رابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں۔وزیراعظم نے آزاد کشمیر کو پرامن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کو آزاد کشمیر انتخابات میں پرتشدد واقعات سے آگاہ کیا گیا۔آزاد کشمیر انتظامیہ پیپلزپارٹی کے کنٹرول میں ہے۔پیپلزپارٹی انتظامیہ کے ذریعے لاقانونیت کی مرتکب ہورہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کو آزاد کشمیر الیکشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے ملاقات میں انکی صحت یابی دریافت کرنے کے ساتھ ان کو اپنی وزارتوں سے متعلق امور پر بریفنگ بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.